15 نومبر، 2025، 7:48 AM

عراق کے کامیاب انتخابات عوامی اعتماد کا مظہر ہیں، صدر پزشکیان

عراق کے کامیاب انتخابات عوامی اعتماد کا مظہر ہیں، صدر پزشکیان

صدر پزشکیان نے کامیاب انتخابات منعقد کرنے پر عراقی وزیراعظم کو مبارکباد دی، دونوں نے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے عراق میں حالیہ پارلیمانی انتخابات کے کامیاب، پرامن اور شفاف انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

صدر ایران نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ آئندہ دور حکومت میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے تمام شعبوں میں مزید گہرائی اور گرمجوشی آئے گی، اور دونوں ممالک خطے میں استحکام و تعاون کے فروغ کے لیے اپنی مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے انتخابات کو عراق کی جمہوری روایت کے استحکام کا اہم سنگ میل قرار دیا۔

گفتگو کے دوران عراقی وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے ایرانی صدر کی جانب سے نیک خواہشات اور مبارکباد پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان گہرے، خلوص پر مبنی اور دیرینہ تعلقات کی علامت قرار دیا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ آئندہ مدت میں ایران کے ساتھ دوطرفہ اور علاقائی تعاون کو ہر سطح پر مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 2003 کے بعد سے یہ عراق میں ہونے والا چھٹا پارلیمانی انتخابات تھا، جو ملک بھر میں مکمل شفافیت اور سکون کے ساتھ مکمل ہوا۔

السودانی نے بتایا کہ اس انتخابی عمل میں 2015 کے بعد سب سے زیادہ عوامی شرکت ریکارڈ کی گئی، جو عراقی سیاسی نظام پر بڑھتے ہوئے عوامی اعتماد کی واضح علامت ہے۔ عراقی عوام نے اس عمل کے ذریعے ایک بار پھر جمہوری تجربے سے اپنی وابستگی ثابت کی ہے۔

News ID 1936494

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha